QR CodeQR Code

کے پی کے، 16 قبائلی نشستوں پر الیکشن، نتائج کیلئے پرانا طریقہ استعمال ہوگا

4 May 2019 16:36

قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ نہ ہونے سے آر ٹی ایس سسٹم کام نہیں کرے گا، انتخابات کیلئے 1 ہزار 943 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے۔ 15 ہزار سے زائد پولنگ عملہ ڈیوٹی سر انجام دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ضم 16 قبائلی نشستوں پر الیکشن میں انٹرنیٹ نہ ہونے سے آر ٹی ایس سسٹم کام نہیں کرے گا، نتائج کیلئے پرانا طریقہ استعمال کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں انتخابات کا شیڈول پیر کو جاری ہوگا۔ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن جون کے آخر تک متوقع ہیں۔ انتخابات کیلئے 1 ہزار 943 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے۔ 15 ہزار سے زائد پولنگ عملہ ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ شیڈول جاری ہونے کے بعد فہرستیں منجمند کر دی جائیں گی۔ قبائلی اضلاع کے 26 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 792189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792189/کے-پی-16-قبائلی-نشستوں-پر-الیکشن-نتائج-کیلئے-پرانا-طریقہ-استعمال-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org