0
Saturday 4 May 2019 17:21

ماہ رمضان میں قابض فورسز آپریشنز کو مکمل طور پر بند کیا جائے، محبوبہ مفتی

ماہ رمضان میں قابض فورسز آپریشنز کو مکمل طور پر بند کیا جائے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے سنیچر کو بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گذشتہ برس کی طرز پر کشمیر کے اندر ماہ رمضان کے دوران جنگ بندی کا اعلان کرے۔ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس کے دوران جنگجوؤں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی ماہ رمضان کے دوران اپنے حملوں کو بند کریں۔

محبوبہ مفتی نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میری بھارتی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ماہ رمضان کے دوران جنگجوؤں کے ساتھ سیز فائر کا اعلان کرے، جیسا کہ گذشتہ برس کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری اپیل ہے کہ قابض فورسز آپریشنز کو مکمل طور پر بند کیا جائے تاکہ لوگ کسی ڈر اور مشکل کے بغیر عبادات انجام دے سکیں۔ محبوبہ مفتی نے جنگجوؤں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان عبادات کا مہینہ ہوتا ہے، میری اپیل ہے کہ آپ بھی پورے مہینے کے لئے اپنے حملے بند کریں۔
خبر کا کوڈ : 792220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب