0
Saturday 4 May 2019 19:03

نوشہرہ، 10 سالہ بچے کو تشدد کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

نوشہرہ، 10 سالہ بچے کو تشدد کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ پولیس نے 10 سالہ بچے کو تشدد  کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق یکم مئی کو دس سالہ ریحان کھیل کود کیلئے گھر سے نکلا اور واپس نہیں ایا جس پر لواحقین نے تھانہ پبی میں رپورٹ درج کرائی۔ اندراج رپورٹ کے بعد بچے کی تلاش شروع کردی گئی اور اگلے دن عشاء کے بعد امان کوٹ میں شہید بابا کے قریب اس کی تشدد زدہ لاش ملی۔ پولیس کے مطابق بچے کوو تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے ذبح کردیا گیا تھا، بچے کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کی۔ وقوعہ کا اعلیٰ پولیس حکام نے نوٹس لیا اور اس سلسلے میں ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر ملزمان عبدالنعیم اور سلیم پسران خائستہ الرحمن کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جبکہ ان کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا۔
 
دوسری جانب میڈیا کے ساتھ گفتگو میں مقتول کی والدہ نے حکومت اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے معصوم بچے کو بیدردی سے قتل کرے والے ملزمان کو سزائے موت دی جائے۔ ملزمان کی گرفتاری پر بچے کے رشتہ داروں اور سیاسی اور سماجی حلقوں کے علاوہ نوشہرہ کے عوام نے بھی پولیس کی تعریف کی اور اُمید ظاہر کی کہ نوشہرہ پولیس اسی طرح جرائم کی بیخ کنی کرکے نوشہرہ کو پرامن شہر بنانے میں اپنا بھر پور رول ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 792243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش