0
Saturday 4 May 2019 19:08

رمضان المبارک، پشاور میں 2 رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کا امکان

رمضان المبارک، پشاور میں 2 رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کا امکان
اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور میں 2 رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کے انعقاد کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں کل شام رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایڈمنسٹریٹو اوقاف کے دفتر عید گاہ میں ہوگا، جس میں کمیٹی ارکان شریک ہوں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دوسری جانب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مقامی علماء پر مشتمل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان میں ہوگا۔ خیال رہے کہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا۔ ادھر ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عید کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو تحریری مراسلہ بھی جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مراسلے میں محکمہ موسمیات کو چاند کی پیشگوئی سے متعلق بیان دینے سے روکا گیا ہے۔ مراسلے میں محکمہ موسمیات کو میڈیا پر چاند سے متعلق پیشگوئی سے منع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی وجہ سے ابہام پیدا ہوتا ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے کچھ ہی دیر قبل ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ 29 شعبان کو چاند پیدا گا، اتوار کی شب جس کے نظر آنے کے امکانات کم ہیں لہٰذا منگل کو پہلا روزہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 792244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش