0
Saturday 4 May 2019 19:13

مردان، زبانی تکرار پر ہسپتال ملازم کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

مردان، زبانی تکرار پر ہسپتال ملازم کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مردان کے ایک سرکاری ہسپتال میں ایک مریض کے رشتہ دار نے سرکاری ملازم کو قتل کردیا پولیس نے جس کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ ذرائع کے مطابق ملزم افتخار ولد محمد دوست سکنہ متہ اپنی والدہ کےساتھ ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ آیا ہوا تھا جہاں ہسپتال ملازم گل بہادر ولد شیر بہادر کے ساتھ اس کی زبانی تکرارہوگئی۔ زبانی تکرار کے دوران ملزم افتخار نے طیش میں آکر گل بہادر پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جائے واردات سے فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
خبر کا کوڈ : 792249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش