1
Sunday 5 May 2019 00:06

آئی ایس او پاکستان کا دوسرا اجلاس مجلس عاملہ ساہیوال میں جاری

آئی ایس او پاکستان کا دوسرا اجلاس مجلس عاملہ ساہیوال میں جاری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے مجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس ساہیوال میں جاری ہے۔ اجلاس کی صدرات مرکزی صدر قاسم شمسی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں آئی ایس او کے ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے نمائندگان اور ڈویژنل صدر اور مرکزی کابینہ کے اراکین شریک ہیں۔ اجلاس کے پہلے روز رکن مجلس نظارت علامہ غلام شبیر بخاری اور سابق مرکزی صدر فرحان حیدر زیدی جبکہ دوسرے روز ادارہ تربیت المہدیؑ کے مولانا حسنین جعفر زیدی اور سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں گذشتہ سہ ماہی کی کارکردگی کا جائزہ لیکر مرکزی کابینہ اور ڈویژنل مسئولین کا احتساب ہوتا ہے، جبکہ آنیوالی سہ ماہی کیلئے پروگرام کو زیربحث لایا جاتا ہے۔ مجلس عاملہ کا اجلاس اتوار کے روز اختتام پذیر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 792299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش