0
Sunday 5 May 2019 00:01

رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک اور مجتبیٰ میمن چیئرمین ایف بی آر مقرر

رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک اور مجتبیٰ میمن چیئرمین ایف بی آر مقرر
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے مجتبیٰ میمن کو چیئرمین ایف بی آر اور رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کے عہدے خالی ہونے کے بعد وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکریٹری مجتبیٰ میمن کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چیئرمین اور آئی ایم ایف کے آفیسر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کر دیا ہے اس حوالے سے نوٹی فکیشنز بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔ نئے چئیرمین ایف بی آر احمد مجتبیٰ کا تعلق پاکستان کسٹمز سروس سے ہے اور ان کا شمار بہتر ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ہوتا ہے۔ انہیں کچھ عرصہ قبل ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ لگایا گیا تھا، اس سے پہلے احمد مجتبی میمن ڈائریکٹر جنرل آئی او سی او کراچی تعینات رہ چکے ہیں۔

اسی طرح نئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر آئی ایم ایف کے آفیسر ہیں جو آج کل آئی ایم ایف کے مصر کے سینئر نمائندے کے طور پر تعینات ہیں، ان کی تقرری کی ٹرمز اینڈ کنڈیشنز صدر پاکستان کی منظوری سے بعد میں جاری کی جائیں گی، انہیں تین سال کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کیا گیا ہے، ان کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک تین سالہ مدت کا اطلاق ان کے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے ہوگا۔ قبل ازیں اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ جو اچھے لوگ ہیں انہیں واپس لایا جا رہا ہے، رضا باقر سمیت جو اچھے لوگ ہیں ان سے رابطے کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 792300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے