0
Sunday 5 May 2019 07:06

پی ڈی پی نے کشمیر کو تباہی کے سوا کچھ نہ دیا، عمر عبداللہ

پی ڈی پی نے کشمیر کو تباہی کے سوا کچھ نہ دیا، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر کشمیر کو تباہی، بربادی، ظلم و جبر اور سختی کے سوا کچھ نہ دینے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت کے دوران جہاں کشمیر سے افسپا ہٹانے کے مطالبے نے زور پکڑا تھا وہیں آج اس معاملے پر بات کرنا بھی بے مقصد ہے۔ پلوامہ راجپورہ میں پارٹی کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے امیدوار جسٹس حسنین مسعودی کے حق میں چناؤ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت کے دوران درجنوں بنکر ہٹائے گئے لیکن محبوبہ مفتی کی حکومت میں ماضی سے زیادہ بنکر بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کشمیر میں فوج کی تعداد میں کمی لائی تھی لیکن محبوبہ مفتی نے کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کیا۔

پی ڈی پی کی طرف سے بھاجپا کے ساتھ عوامی منڈیٹ کے خلاف جاکر اتحاد کرنے کو موجودہ حالات کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ آج یہاں ہر روز کریک ڈاؤن، گرفتاریاں، چھاپے،  انکاؤنٹر، کسی نہ کسی گھر میں ماتم ہوتا ہے۔ 2015ء تک تو ایسا بالکل بھی نہیں، آخر کیا بدل گیا، اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ 2014ء کے انتخابات میں زور و شور سے انتخابی مہم چلی اور کافی تعداد میں لوگوں نے ووٹ ڈالے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی نے یہاں کے حالات کو اس قدر بدتر بنا دیا ہے کہ پہلی مرتبہ ہمیں ایسا دیکھنے کو مل رہا ہے، انتخابی مہم ختم ہونے سے چار دن پہلے ہی کچھ اُمیدوار میدان چھوڑ کر چلے گئے جن میں محبوبہ مفتی بھی شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 792311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش