0
Thursday 16 Jun 2011 16:48

الٹی گنگا کو سیدھا کرنے میدان میں اترے ہیں، سازشی ٹولے نے مسئلہ کشمیر کے حل کی کوششوں کو سبوتاژ کیا، نواز شریف

الٹی گنگا کو سیدھا کرنے میدان میں اترے ہیں، سازشی ٹولے نے مسئلہ کشمیر کے حل کی کوششوں کو سبوتاژ کیا، نواز شریف
 آزاد کشمیر کوٹلی:اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے، پاکستان کو سیدھی راہ پر چلانے کے لئے میدان میں آئے ہیں۔ آزاد کشمیر کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مشرف کے سازشی ٹولے نے جمہوری حکومت کے خلاف سازش کی، افسوس ہے کہ ہتھیار ڈالنے والوں کو قومی پرچم میں لپیٹ کر دفنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شیر بن کر ہمیں اپنے حقوق لینے ہیں۔ پاکستان ساٹھ سال میں بھی اپنے مسائل سے باہر نہیں نکل سکا، ایک دور تھا کہ پاکستان کی ترقی کی رفتار بھارت سے زیادہ تھی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسائل جنگوں سے نہیں ڈائیلاگ سے حل ہوتے ہیں، اگر معاملات چلتے رہتے تو شاید مسئلہ کشمیر حل ہو چکا ہوتا۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ الٹی گنگا کو سیدھا کرنے میدان میں اترے ہیں۔ جب تک اس نظام کو ٹھیک نہیں کر لیں گے چین سے نہیں بیٹھے گے۔ یہ بات انہوں نے کوٹلی میں جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی مین کبھی ایسے حالات نہیں دیکھے جیسے آج ہیں۔ خودکش دھماکوں کا دور اس وقت نہیں تھا جب وہ وزیراعظم تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں پاکستان کی ترقی کی رفتار ہندوستان سے بہتر تھی ہم نے بھارت کے پانچ دھماکوں کا جواب چھ دھماکوں سے دیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ سازشی ٹولے نے کارگل پر حملہ کر کے مسئلہ کشمیر کے حل کی کوششوں کو خاک میں ملا دیا تھا، کوششیں سبوتاژ نہ کی جاتیں تو آج مسئلہ کشمیر حل ہو چکا ہوتا۔
کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم واجپائی نے مجھ سے ملاقات میں کہا تھا کہ 1999ء کو مسئلہ کشمیر کے حل کا سال قرار دیں۔ آج ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں ۔ دھماکوں میں فوج، عوام اور پولیس کے اہلکار شہید ہو رہے ہیں۔ معصوم لوگوں کو چوراہوں میں ہلاک کیا جا رہا ہے۔ ہم نے آج تک ایسے مناظر نہیں دیکھے تھے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا کہ ہمارے ملک کی ترقی کی شرح بھارت سے کہیں زیادہ تھی۔ ایٹمی دھماکوں کے بعد بھارتی وزیراعظم واجپائی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ مجھے آزاد کشمیر کے نوجوانوں سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ اسلام آباد جیسی موٹر وے آزاد کشمیر میں بھی بنے گی۔ خواہش ہے کہ مظفر آباد سے کوہالہ تک سڑک تعمیر کرائوں۔
خبر کا کوڈ : 79232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش