0
Sunday 5 May 2019 09:49

عمران خان آج القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

عمران خان آج القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج القادر یونیورسٹی سوہاوہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سوہاوہ میں تعمیر کی جانے والی درسگاہ کا مقصد طلباء کو اخلاقی، ذہنی اور روحانی تعلیم دینا ہے۔ زلفی بخاری نے القادر یونیورسٹی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یونیورسٹی 500 کنال رقبے پر تعمیر کی جا رہی ہے، جامعہ میں اسلامی اور سائنسی اصولوں کے مطابق تعلیم دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان قدیم اور یونانی علم کے محافظ تھے، انہوں نے سائنس کے مختلف شعبوں میں حصہ لیا اور ایجادات کیں، ہم نے وہ تعلیمات بھلا دی ہیں۔ سوہاوہ یونیورسٹی کا مقصد اسلام اور سائنس کے درمیان علم اور تعلیم کے منفرد ثقافت کو فروغ دینا ہے، یہ تعلیمی ادارہ صوفی تعلیمات اور روحانیت کو فروغ دے گا۔
خبر کا کوڈ : 792320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش