0
Thursday 16 Jun 2011 17:02

باجوڑ ایجنسی،ماموند میں افغان حملہ آوروں کی فائرنگ سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی

باجوڑ ایجنسی،ماموند میں افغان حملہ آوروں کی فائرنگ سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی
خار:اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی کے علاقے باجوڑ میں افغان حملہ آوروں کی فائرنگ سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے 400 کے لگ بھگ شدت پسندوں نے اچانک جنگل کے قریب مقامی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس سے ہر طرف افراتفری پھیل گئی اور شرپسندوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ قبائل کی جانب سے فوری جوابی کاروائی سے افغان شدت پسند پسپاء ہو گئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ تقریبا آدھے گھنٹے تک جا ری رہا۔
باجوڑ ایجنسی کے سرحدی علاقے ماموند میں افغان صوبہ کنڑ سے شدت پسندوں نے حملہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان صوبہ کنڑ سے شدت پسندوں نے باجوڑ ایجنسی کے سرحدی علاقے تحصیل ماموند کے علاقے مانو جنگل اور مخہ نامی علاقے میں صبح سویرے حملہ کر دیا۔ شدت پسندوں کے اچانک حملے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق تین سو کے قریب شدت پسندوں نے علاقہ پر حملہ کر کے قومی لشکر کے متعدد رضاکاروں کو اغوء کر لیا ہے۔ لشکر کے رضاکاروں اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف بھر پور کاروائی شروع کر دی۔ سیکورٹی فورسز کے تازہ دم دستے علاقے میں روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں اور قومی لشکر اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

خبر کا کوڈ : 79233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش