QR CodeQR Code

ہم محاذ سے قطع نظر تمام خطرات کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

5 May 2019 11:06

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ کا بھرپور جواب دینے پر جوانوں کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ  پاک فو محاذ سے قطع نظر تمام خطرات کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر این ایل آئی بٹالین کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ کا بھرپور جواب دینے پر جوانوں کو سراہا۔ اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو درپیش دفاعی اور سیکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہم محاذ سے قطع نظر تمام خطرات کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 792331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792331/ہم-محاذ-سے-قطع-نظر-تمام-خطرات-کو-شکست-دینے-کی-صلاحیت-رکھتے-ہیں-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org