0
Sunday 5 May 2019 15:53

پنجاب بھر کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 دن کمی کا اعلان

پنجاب بھر کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 دن کمی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 دن کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 روز کی کمی کی گئی ہے تاہم اس کا اطلاق دہشت گردی، قتل اور اغوا سمیت دیگر سنگین مقدمات کے مجرموں کی سزا پر نہیں ہوگا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کی نقول آئی جی جیل خانہ جات سمیت تمام جیل سپرٹنڈنٹس کو بھجوا دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 792374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش