0
Sunday 5 May 2019 17:44

عوام صبر سے كام لیں، 6 سے 8 ماہ میں مشكلات ختم ہوجائیں گی، پرویز خٹک

عوام صبر سے كام لیں، 6 سے 8 ماہ میں مشكلات ختم ہوجائیں گی، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عوام کی ساری مشکلات بہت جلد ختم ہوجائیں گی، صرف 6 سے 8 ماہ صبر سے کام لیں۔ بختی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خان خٹک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان حقیقی معنوں میں پاكستان كو اپنے پاؤں پر كھڑا كرنے، ملک كو اقتصادی بحرانوں سے نكالنے، كرپشن و دہشت گردی كے خاتمے اور خطے میں امن كی خاطر كوشاں ہیں۔ پرویز خٹک نے كہا كہ اب تک جو بھی حكمران آیا اس نے عوام اور ملک كی ترقی كی بجائے اپنی دولت كو ترقی دی اور بیرون ملک جائیدایں بنا كر پاكستان كے غریب عوام كا پیسہ بیرون ملک بینكوں میں منتقل كی، نواز شریف بیماری كا بہانہ بنا كر بیرون ملک منتقل ہونا چاہتے ہیں لیکن ان كو عوام كی ایک ایک پائی كا حساب دینا ہوگا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زرداری اور نوازشریف نے باریاں بانٹ كر اس ملک كو 3 ہزار كھرب روپے كا مقروض كردیا اور كرپشن كا سارا پیسہ بیرون ملك منتقل كیا، ان سب كا مقدر جیل ہے، كوئی این ار او نہیں ہوگا، عمران خان نہ كسی كو رعایت دیں گے اور نہ كرپشن پر كوئی سمجھوتہ كریں گے، لوٹی ہوئی دولت واپس كرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران كے خاتمے كیلئے مہمند ڈیم سمیت دیگر ڈیموں كی تعمیر پر كام شروع ہے۔
خبر کا کوڈ : 792381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش