0
Sunday 5 May 2019 17:51

پاکستان کو لوٹنے والو سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا، شوکت یوسفزئی

پاکستان کو لوٹنے والو سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ قبائلیوں اور پاک فوج کی قربانیوں سے ملک محفوظ ہوا، پاکستان سکیورٹی لحاظ سے مضبوط ملک ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اگر کوئی دوسرا وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی لیا ہوتا اور کھایا بھی ہوتا، تیس چالیس سال پہلے حکمرانوں نے پاکستان کا بیڑا غرق کر دیا ہے، پاکستان کو لوٹنے والو سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں قبائل کیلئے بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ادوار میں قرضہ بہت بڑھ گیا ہے، ملک کے ساتھ جو کچھ نواز اور زرداری نے کیا ہے اس کا تخمینہ ادا کررہے ہیں، انہی مشکلات کے باوجود ہم حل کرنے پر لگے ہیں۔ وزیراطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ اللہ کا احسان ہے کہ عمران خان پاکستان کا وزیراعظم ہے، اگر دوسرا وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی لیا ہوتا اور کھایا بھی ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 792383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب