0
Sunday 5 May 2019 20:19

وزیراعظم کو افغان صدر کا فون، خطے میں امن و خوشحالی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کو افغان صدر کا فون، خطے میں امن و خوشحالی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خطے میں امن و سلامتی اور خوشحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے کہا کہ طویل تنازع نے افغانستان کو غیر مستحکم کیا لیکن پاکستان افغانستان کو اپنا برادر دوست ملک سمجھتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ افغان تنازعہ سے گزشتہ کئی دہائیوں میں پاکستان بھی متاثر ہوا، پاک افغان قیادت عوامی فلاح، امن، اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرے۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ افغان مسئلے کا پُرامن حل افغانیوں کے ذریعے ہی ہونا چاہیے، پاکستان دو طرفہ برادرانہ تعلقات کے استحکام کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 792392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش