QR CodeQR Code

عوام صبر سے كام لیں مشكلات جلد ختم ہوں گی، پرویز خٹک

5 May 2019 20:19

وزیر دفاع پرویز خان خٹک کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں پاكستان كو اپنے پاؤں  پر كھڑا كرنے، ملک كو اقتصادی بحرانوں سے نكالنے، كرپشن و دہشت گردی كے خاتمے اور خطے میں امن كی خاطر كوشاں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عوام کی ساری مشکلات بہت جلد ختم ہوجائیں گی بس 6 سے 8 ماہ صبر سے کام لیں۔ بختی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خان خٹک کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں پاكستان كو اپنے پاؤں  پر كھڑا كرنے، ملک كو اقتصادی بحرانوں سے نكالنے، كرپشن و دہشت گردی كے خاتمے اور خطے میں امن كی خاطر كوشاں ہیں اور پاكستان بہت جلد اپنے پاؤں پر كھڑا ہوگا، عوام 6 سے 8 ماہ تك صبر سے كام لیں یہ مشكلات بہت جلد ختم ہوں گی۔ پرویز خٹک نے كہا كہ اب تک جو بھی حكمران آیا، اس نے عوام اور ملک كی ترقی كی بجائے اپنی دولت كو ترقی دی اور بیرون ملک جائیدایں بناكر پاكستان كے غریب عوام كا پیشہ بیرون ملک بینكوں میں منتقل كیا، نواز شریف بیماری كا بہانہ بناكر بیرون ملک منتقل ہونا چاہتے ہیں، لیکن  ان كو عوام كی ایک ایک پائی كا حساب دینا ہوگا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زرداری اور نوازشریف نے باریاں بانٹ كر اس ملك كو 3 ہزار كھرب روپے كا مقروض كردیا اوركرپشن كا سارا پیسہ بیرون ملك منتقل كیا، ان سب كا مقدر جیل ہے كوئی این ار او نہیں  ہوگا، عمران خان نہ كسی كو رعایت دیں گے اور نہ كرپشن پر كوئی سمجھوتہ نہیں كریں گے، لوٹی ہوئی دولت واپس كرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران كے خاتمے كے لیے مہمند ڈیم سمیت دیگر ڈیموں  كی تعمیر پر كام شروع ہے، سابق حكمرانوں  نے صرف بجلی كی مد میں  ملك كو ایك ہزار روپے كا نقصان دیا او ملك كو مقروض كردیا۔


خبر کا کوڈ: 792395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792395/عوام-صبر-سے-كام-لیں-مشكلات-جلد-ختم-ہوں-گی-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org