0
Sunday 5 May 2019 22:56

وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو آئی ایم کی خواہش پر ہٹایا ہے، خورشید شاہ

وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو آئی ایم کی خواہش پر ہٹایا ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی تبدیلی کے پیچھے آئی ایم ایف ہے، وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو آئی ایم کی خواہش پر ہٹایا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک باقر رضا کی تقرری پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میری انفارمیشن ہے کہ اسد عمر کو ہٹانے میں باقر رضا کو استعمال کیا گیا، باقر رضا کے ذریعے پیغام پہنچایا گیا کہ آئی ایم ایف اسد عمر سے خوش نہیں، یہ بھی بتادیا گیا اسد عمر کی موجودگی میں آئی ایم ایف پیکج نہیں ملے گا۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سخت فیصلے نہ کرنے پر اسد عمر سے ناخوش تھا، آئی ایم ایف سمجھتا تھا اسد عمر کو کچھ پتہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے فنانس منسٹر کا حق ہے کہ اپنی مرضی کی ٹیم لائے۔
خبر کا کوڈ : 792409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش