QR CodeQR Code

پشاور کی مسجد قاسم خان کا کل پیر کو یکم رمضان المبارک کا اعلان

6 May 2019 00:00

مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ آج پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان المبارک منگل 7 مئی کو ہوگا۔ ملک کے کسی حصے سے قابل قبول شہادت موصول نہیں ہوئی، خیبر پختونخوا کے کسی حصے سے بھی چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی مسجد قاسم خان نے کل پیر کو یکم رمضان المبارک کا اعلان کردیا۔ مسجد قاسم خان کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی 22 شہادتیں موصول ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر سال کی طرح ایک بار پھر ملک میں ایک ساتھ روزہ رکھنے کا تنازع حل نہ ہوسکا۔ مسجد قاسم خان کی غیرسرکاری مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی 22 شہادتیں موصول ہوئیں۔ شہادتوں کی روشنی میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کل پیر بروز 6 مئی کو یکم رمضان المبارک کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت کل پیر کو پشاور کی مسجد قاسم خان کے علاقوں میں پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی صدارت میں ہوا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔ چاند دیکھنے کی شہادتوں کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان المبارک منگل 7 مئی بروز منگل کو ہوگا۔ مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ آج پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان المبارک منگل 7 مئی کو ہوگا۔ مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ملک کے کسی حصے سے قابل قبول شہادت موصول نہیں ہوئی۔ خیبر پختونخوا کے کسی حصے سے بھی چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے یورپ سمیت خلیجی ممالک اور سعودی عرب میں آج چاند نظر آگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 792416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792416/پشاور-کی-مسجد-قاسم-خان-کا-کل-پیر-کو-یکم-رمضان-المبارک-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org