QR CodeQR Code

پنجاب میں تمام میٹروپولیٹن کارپوریشنز اور یونین کونسلز ختم، نیا بلدیاتی نظام نافذ

6 May 2019 00:12

لوکل گورنمنٹ کا نیا سسٹم دو درجوں پر مشتمل ہے، جس کے تحت شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل کام کریں گی، جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلج کونسل مقرر ہوں گی، نئے بلدیاتی نظام کے تحت عوام کے مسائل دہلیز پر حل ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب میں سابقہ بلدیاتی نظام تحلیل کردیا گیا ہے، جس کے بعد تمام میٹروپولیٹن کارپوریشنز اور یونین کونسلز ختم ہو گئیں ہیں اور نئے بلدیاتی نظام کے تحت ایڈمنسٹریٹرز نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جبکہ نوٹیفکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد پرانے بلدیاتی ادارے ماضی کا حصہ بن گئے۔ نئے قانون کے تحت ایک سال میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے اور اس دوران صوبہ بھر میں ایڈمنسٹریٹرز نظام کے کنٹرول میں رہے گا۔

لوکل گورنمنٹ کا نیا سسٹم دو درجوں پر مشتمل ہے، جس کے تحت شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل کام کریں گی، جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلج کونسل مقرر ہوں گی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت عوام کے مسائل دہلیز پر حل ہوں گے اور لوگوں کے ساتھ رابطہ مزید بحال کریں گے۔ قانون پر موثرعملدرآمد کے لیے ایک کابینہ کمیٹی، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر ٹرانزیشن ٹیموں نے کام کرنا بھی شروع کردیا ہے، جو سابقہ بلدیاتی اداروں کے اثاثہ جات، بقایاجات، اسٹاف اور دفاتر کی منتقلی کے لیے ٹرانزیشن پلان مرتب کرے گی۔ ڈویژنل اور ضلعی ٹرانزیشن ٹیم کے سربراہ متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ہوں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 792418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792418/پنجاب-میں-تمام-میٹروپولیٹن-کارپوریشنز-اور-یونین-کونسلز-ختم-نیا-بلدیاتی-نظام-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org