0
Monday 6 May 2019 08:40

بھارتی انتخابات کا پانچواں مرحلہ

بھارتی انتخابات کا پانچواں مرحلہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 7 ریاستوں کے 51 حلقوں میں آج ہو گی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامے کے پانچویں مرحلے پر بھی ہڑتال اور انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارتی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں جن ریاستوں میں پولنگ جاری ہے ان میں بہار، مقبوضہ کشمیر، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، راجستھان، اترپردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔  ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پانچویں مرحلے میں سونیا گاندھی کے حلقے رائے بریلی، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ کے حلقے لکھنو، امیتھی میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور سارن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے راجیو پرتاپ کی نشست پر بھی ووٹنگ ہو گی۔ کشمیری میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے ہڑتال اور بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ کشمیری عوام نے اس سے قبل بھی تمام انتخابی مراحل کا بائیکاٹ کیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے ساتوں مرحلے مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 792435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش