0
Monday 6 May 2019 11:50

اہم شخصیات اور بیوروکریٹس بھی خاصہ دار فورس کے اہلکار نکلے

اہم شخصیات اور بیوروکریٹس بھی خاصہ دار فورس کے اہلکار نکلے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں تعینات خاصہ دار فورس کی باقاعدہ نفری گنتی (سروں کی گنتی) شروع کر دی جس میں سابق چیف سیکرٹری، قبائلی ملکان، وی آئی پیز، بیورو کریٹس اور سیاسی شخصیات سمیت معروف قبائلی مشران بھی خاصہ دار فورس کا حصہ ہونے اور مراعات لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ پہلے مرحلے میں ضلع خیبر سمیت دیگر اضلاع کے خاصہ داروں کی نفری گنتی کی جائیگی، جس میں اصل خاصہ داروں کی تعداد بھی واضح ہو جائے گی۔ خیبر پختونخوا پولیس کے اعلٰی افسر کے مطابق خاصہ دار فورس کی گنتی، اسکیل اور باقاعدہ ڈیٹا کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے، جس کیلیے خاصہ دار فورس کی باقاعدہ نفری گنتی شروع کر دی گئی ہے۔ کے پی پولیس کے سینئر افسر نے حال ہی میں پشاور میں ایک تقریب کے دوران ہوئے کہا کہ اگر خاصہ داروں کو پشاور بلوا کر ان کی گنتی کی جائے گی تو خاصہ دار فورس میں کافی نامور شخصیات بھی دیکھنے کو ملیں گی۔ اعلٰی پولیس افسر کا کہنا تھا کہ خاصہ دار فورس یا لیوی فورس کے 5 اسکیل کے صوبیدار میجر کو ڈی ایس پی لگانے میں کوئی قباحت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 792477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش