0
Monday 6 May 2019 12:07

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل برداشت ہے، جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف احتجاج کرے گی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے ترقی کا پہیہ جام کر دیا، مہنگائی میں اضافہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل کنیٹیر سرکار بڑے بڑے دعوے کرتی تھی، مگر اقتدار ملا تو اب عمران خان بھی سابق حکمرانوں کے نقش قدم پر ہی چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف صالح اور دیندار قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 792492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش