0
Monday 6 May 2019 12:33

عید اور رمضان کے چاند پر 36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے، فواد چوہدری

عید اور رمضان کے چاند پر 36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔  وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی اور چاند سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ گذشتہ روز فواد چوہدری کے بیان پر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے برہمی کا اظہار کیا تھا اور وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ وہ دینی معاملات پر اپنے وزراء کو بات کرنے سے روکیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے تازہ بیان میں میں کہا ہےکہ علماء کا احترام ہے لیکن پوری دنیا میں ایسے معاملات رضا کارانہ بنیادوں پر ہوتے ہیں، میں نے رائے دی ہے ہر کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

 فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عید اور رمضان کے چاند پر 36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے، کم از کم چاند دیکھنے کا تو معاوضہ نہیں ہونا چاہیئے، رویت ہلال کمیٹی کے ممبران چاند تو رضاکارانہ دیکھ لیا کریں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چاند دیکھنے پر قومی خزانے سے بھاری رقم خرچ ہورہی ہے، پڑھے لکھے علماء کرام میری تجویز کی حمایت کررہے ہیں، چاند دیکھنے کے لئے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ دس سال کا کیلنڈر بن جائے گا تو غیر ضروری اخراجات اور تنازعات سے بچ جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 792500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش