QR CodeQR Code

لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا سمیت سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

6 May 2019 12:38

ینگ ڈاکٹرز نے دھمکی دی ہے کہ جب تک اسپتالوں کی نجکاری کا عمل نہیں رکتا احتجاج جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹرز اور عملے کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔ لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا سمیت کئی شہروں کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ڈاکٹرز نے کام بند کر رکھا ہے جب کہ سرکاری اسپتالوں میں پرچی کاؤنٹر،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی احتجاج میں شامل ہوگیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے دھمکی دی ہے کہ جب تک اسپتالوں کی نجکاری کا عمل نہیں رکتا احتجاج جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹرز اور عملے کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، دور دراز سے آئے مریض دربدر ہیں اور نجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 792501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792501/لاہور-فیصل-آباد-اور-سرگودھا-سمیت-سرکاری-اسپتالوں-میں-ینگ-ڈاکٹرز-کی-ہڑتال-چوتھے-روز-بھی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org