0
Monday 6 May 2019 15:12

پی ٹی ایم کیخلاف کارروائی شروع، علی وزیر سمیت 13 افراد پر مقدمہ درج

پی ٹی ایم کیخلاف کارروائی شروع، علی وزیر سمیت 13 افراد پر مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام نے قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر اور ان کے ساتھیوں پر مقدمہ درج کیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ شمالی وزیرستان میں یہ ایف آئی آر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یا ڈی پی او نے انٹیلی جنس اطلاع یا خصوصی رپورٹ کی بنیاد پر درج کرائی ہے۔ درج کیے مقدمے کے مطابق ملزمان نے احتجاج کیا اور فوج کے خلاف نعرے لگائے۔ شمالی وزیرستان کے ایم این اے علی وزیر سمیت 12 افراد کے خلاف تھانہ میرعلی درج ایف آئی آر میں ان پر عوام کو بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق علی وزیر اور ساتھیوں نے یکم مئی کو شیواہ کے مقام پر جلسے میں ریاست مخالف نعرے لگائے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شمالی وزیرستان جلسے میں ریاست مخالف نعرے لگا کر ملکی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایف آئی آر میں وہی الزامات دہرائے گئے ہیں جو چند روز قبل فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں عائد کیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 792530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش