0
Monday 6 May 2019 17:01

حیات آباد سے گرفتار دہشتگرد کا پی ٹی آئی وزراء پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

حیات آباد سے گرفتار دہشتگرد کا پی ٹی آئی وزراء پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں گرفتار دہشت گرد یاسر نے مقامی عدالت میں اقبال جرم کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حیات آباد میں مکان میں آپریشن کے بعد گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گرد یاسر ولد شمس الرحمٰن سکنہ درگئی کو پیش کیا گیا، ملزم نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب پر حملے میں ملوث ہیں۔ دہشت گرد یاسر نے سی ٹی ڈی کو بتایا کہ 13 اپریل کو انصاف اسٹودنٹس فیڈریشن کے کنونشن کو بھی نشانہ بنانے کیلئے خودکش حملہ آور تیار کرکے موٹر سائیکل پر روانہ کیا تھا۔ کنونشن کے دوران صوبائی وزراء عاطف خان اور شہرام ترکئی نے شرکت کرنا تھی اور دونوں وزراء کو نشانہ بنانا تھا، تاہم خود کش حملہ آور بروقت نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے حملہ ناکام ہوگیا۔ دہشت گرد نے مزید انکشاف کیا کہ حیات آباد آپریشن میں تباہ شدہ مکان انکی تنظیم بطور ہیڈکواٹر استعمال کررہے تھے، تاہم پولیس کے آپریشن کے باعث مکان مکمل طوپر پر تبا ہوگیا۔ واضح رہے کہ 16 اپریل کو پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد میں پولیس نے مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کا جوان شہید ہوا تھا جس کے بعد پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں نے 17 گھنٹے آپریشن کیا تھا جس میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ مکان دھماکہ سے زمین بوس ہوگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 792574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش