QR CodeQR Code

وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلٰی کو اسلام آباد طلب کرلیا

6 May 2019 17:06

وزیراعظم صوبوں میں بلدیاتی نظام اور انتخابات کے حوالے سے دونوں وزرائے اعلٰی سے مشاورت کرینگے، جبکہ صوبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعلٰی عثمان بزدار اور محمود خان سے بریفنگ بھی لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلٰی کو آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان ملاقات کریں گے جس کے دوران صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم صوبوں میں بلدیاتی نظام اور انتخابات کے حوالے سے دونوں وزرائے اعلٰی سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم صوبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعلٰی عثمان بزدار اور محمود خان سے بریفنگ بھی لیں گے۔ یاد رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا نئے بلدیاتی نظام کا قانون اسمبلیوں سے پاس کروا چکے ہیں اور وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کو قانون سازی کے بعد کے اقدامات پر بریف کریں گے، جبکہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا بھی آئندہ کے لائحہ عمل سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 792582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792582/وزیراعظم-نے-پنجاب-اور-خیبر-پختونخوا-کے-وزرائے-اعل-ی-کو-اسلام-آباد-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org