0
Monday 6 May 2019 17:34

کے پی کے، اشیاء میں ملاوٹ کرنیوالے پورا رمضان جیل میں گزاریں گے

کے پی کے، اشیاء میں ملاوٹ کرنیوالے پورا رمضان جیل میں گزاریں گے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں اشیاء ملاوٹ کرنے والے اب رمضان کا پورا مہینہ جیل میں گزاریں گے اور ان کا روزگار سیل رہے گا۔ وزیراعلٰی محمود خان کی خصوصی ہدایات پر فوڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس کی صدارت ڈی جی ریاض خان محسود نے کی۔ اجلاس میں ماہ رمضان کے بارے میں حکمت عملی طے کی گئی، جس کے بعد پشاور سمیت 7 ڈویژنل اضلاع میں ایمرجنسی رسپانس یونٹس قائم کردیئے گئے اور تمام دفاتر کے ایمرجنسی و ذمہ دار افسران کے نمبرات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ڈی جی ریاض خان محسود نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عوام کو محفوظ اور صاف خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں 24 گھنٹے چوکنا رہیں گی۔ رمضان میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں کے ساتھ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری ہر وقت فیلڈ میں ہوں گی جو صوبے کے تمام داخلی راستوں پر روزانہ کی بنیاد پر دودھ کی چیکنگ کریں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان میں ملاوٹ کرنے والوں کیلئے خصوصی سزائیں تجویز کر دی گئی ہیں، جس کے مطابق ملاوٹ کرنے والوں کو رمضان کا پورا مہینہ جیل میں گزارنا پڑے گا، جبکہ یہ دھندہ کرنے والوں کا روزگار پورا مہینہ سیل رہے گا۔ ملاوٹ مافیا خود فیصلہ کرے، باز آجائے یا پھر جیل کی تیاری کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 792586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش