QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز پرحملے میں ایک اہلکار جاں بحق

6 May 2019 19:59

سرکاری ذرائع کے مطابق حملے میں ایک سپاہی ڈرائیور آصف جاں بحق اور 3 اہلکار سپاہی فخر، سپاہی وقار اور سپاہی ارسلان شدید زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حملے میں ایک سپاہی ڈرائیور آصف جاں بحق اور 3 اہلکار سپاہی فخر، سپاہی وقار اور سپاہی ارسلان شدید زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے خڑ قمر میں پیش آیا۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پرحملوں میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے۔ بدھ کے روز شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگاتے ہوئے فوجی جوانوں پر افغانستان سے دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی دہشتگرد مارے گئے۔29  اپریل کوبھی تحصیل دتہ خیل کے علاقے شین کنڈائی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ 25 اپریل کو بھی شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک اہلکارجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 792593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792593/شمالی-وزیرستان-سکیورٹی-فورسز-پرحملے-میں-ایک-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org