QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کا دوسرا حملہ، 3 اہلکار شہید، 5 زخمی

6 May 2019 20:03

ذرائع کے مطابق حملہ رزمک تحصیل کے علاقے منظر خیل میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں سپاہی الیاس حسین، سپاہی علی حسن اور سپاہی خادم حسین شہید ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حملہ رزمک تحصیل کے علاقے منظر خیل میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں سپاہی الیاس حسین، سپاہی علی حسن اور سپاہی خادم حسین شہید ہوئے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی فیاض، حولدار محمد سلیم، نائیک محمد یعقوب اور لانس نائیک زاہد شامل ہیں۔ بعد ازاں زخمیوں اور شہداء کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے میرانشاہ منتقل کیا گیا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلارئی پوسٹ کی حدود میں سکیورٹی فورسز کی سرچنگ پارٹی پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 792594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792594/شمالی-وزیرستان-میں-سکیورٹی-فورسز-پر-شدت-پسندوں-کا-دوسرا-حملہ-3-اہلکار-شہید-5-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org