0
Monday 6 May 2019 21:13

پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کیجانب سے رمضان المبارک کیلئے پہلی بار سستا بازار قائم

پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کیجانب سے رمضان المبارک کیلئے پہلی بار سستا بازار قائم
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر میں پہلی بار صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک کیلئے سستا بازار قائم کیا گیا ہے، عوام تفصیلات کے مطابق پاراچنار شہر میں پہلی بار صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک کیلئے اہلسنت کی عیدگاہ کے قریب اہلسنت کے قبرستان میں سستا بازار قائم کیا گیا ہے۔ سستا بازار کیلئے سارے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں، اور آج سے رمضان المبارک کے سستے بازار میں غریب عوام کی سہولت کیلئے ہر چیز میسر ہوگی۔ اس موقع پر ٹی ایم اے کے چیف تنزیل حسین اور تحصیلدار سید مصدق شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ سستے بازار کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے گا اور سستے بازار کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں یہ سستا بازار اسی طرح قائم رہے گا۔ سستا بازار سے عوام نے رمضان المبارک کیلئے گھریلو سامان کا سودا خرید کے خوب فائدہ اٹھایا۔ اس موقع پر عوام نے سستا بازار قائم کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اسے اچھا اقدام قرار دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 792620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش