QR CodeQR Code

حکومت عوام دشمن فیصلے آئی ایم ایف کے اشاروں پر کر رہی ہے، ثروت اعجاز قادری

6 May 2019 21:49

اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ قرضوں، ٹیکسوں اور مہنگائی کا سارا بوجھ عوام نے ہی اٹھانا ہے، تو پھر حکومت کیا کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ماہ صیام سے ایک روز قبل پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گریا گیا ہے، پی ٹی آئی حکومت عوام دشمن فیصلے آئی ایم ایف کے اشاروں پر کر رہی ہے، قرضوں، ٹیکسوں اور مہنگائی کا سارا بوجھ عوام نے ہی اٹھانا ہے، تو پھر حکومت کیا کر رہی ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش اور اس اقدام کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام پر آمرانہ فیصلے مسلط کرکے غریبوں کا خون چوسا جا رہا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 42 پیسے کا اضافہ مہنگائی کے خطرناک طوفان کی طرف اشارہ ہے، لگتا ہے حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے اور ملک و قوم کے مفاد میں پالیسی بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، حکومت عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ کر مظالم کی انتہا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو فوی طور پر واپس لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 792625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792625/حکومت-عوام-دشمن-فیصلے-آئی-ایم-ایف-کے-اشاروں-پر-کر-رہی-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org