0
Monday 6 May 2019 22:35

آئی ایم ایف کے لوگ اسٹیٹ بینک میں بیٹھیں گے تو ہم کیا ملک چلائیں گے، زرداری

آئی ایم ایف کے لوگ اسٹیٹ بینک میں بیٹھیں گے تو ہم کیا ملک چلائیں گے، زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے لوگ اس طرح اسٹیٹ بینک میں بیٹھے ہوں گے تو ہم کیا ملک چلائیں گے۔ سابق صدر آصف زرداری نے پی اے سی چیئرمین شپ اور گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آئی ایم ایف کا آفس پاکستان شفٹ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف کے لوگ اس طرح آکر اسٹیٹ بینک میں بیٹھے ہوں گے تو ہم کیا ملک چلائیں گے۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا پی اے سی چیئرمین شپ کی تبدیلی پر آپ سے مشاورت کی گئی ہے اور کیا رانا تنویر کی حمایت کریں گے، سابق صدر نے کہا کہ خورشید شاہ سے ضرور کی ہوگی، مجھ سے کیوں کریں گے جبکہ رانا تنویر بندہ تو اچھا ہے تاہم دیکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 792632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش