QR CodeQR Code

وزیراعظم کی یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیا ضروریہ پر سبسڈی دینکی ہدایت

پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے میں ادارے اپنا کردار ادا کریں، فردوس عاشق اعوان

6 May 2019 22:37

اپنی پریس کانفرنس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مذہبی تہوار پر اشیاء سستی ہو جاتی ہیں اور یہاں مہنگی ہوتی ہیں، اشیائے خورونوش کی 19 اشیا ہیں، جن پر سبسڈی دی جائے گی۔ یوٹیلٹی اسٹورز سے درخواست کروں گی کہ اس پر فوری عمل درآمد شروع کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز کو بنیادی اشیا ضروریہ پرسبسڈی دینے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنی پریس بریفنگ میں یہ اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے میں ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی رمضان آتا ہے، اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جاتی ہیں، وزیراعظم نے مہنگائی پرقابو پانے کے لئے خصوصی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مذہبی تہوار پر اشیاء سستی ہو جاتی ہیں اور یہاں مہنگی ہوتی ہیں، اشیائے خورونوش کی 19 اشیا ہیں، جن پر سبسڈی دی جائے گی۔ یوٹیلٹی اسٹورز سے درخواست کروں گی کہ اس پر فوری عمل درآمد شروع کر دیں، قوم سے اپیل ہے کہ رمضان میں ملکی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اشیا مہنگی کردی جاتی ہیں، اس بار یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، دالیں، چاول سمیت دیگر اشیا پر سبسڈی دی جائے گی، چاول پر 15 اور چائے کی پتی پر 50 روپے فی کلو سبسڈی دی جا رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 792633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792633/پاکستان-کو-مشکل-حالات-سے-نکالنے-میں-ادارے-اپنا-کردار-ادا-کریں-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org