0
Monday 6 May 2019 22:56

مہنگائی نے غریب کی چیخیں نکال دیں، تبدیلی اور کرپشن کا نعرہ لگا کر عوام سے دھوکہ کیا، مسلم لیگ (ن)

مہنگائی نے غریب کی چیخیں نکال دیں، تبدیلی اور کرپشن کا نعرہ لگا کر عوام سے دھوکہ کیا، مسلم لیگ (ن)
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں شیخ عمران لیاقت، عثمان خان بابر، رفیق کریمی نے پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے وعدے اور دعوے جھوٹے نکلے، مہنگائی نے غریب کی چیخیں نکال دیں، تبدیلی اور کرپشن کا نعرہ لگا کر عوام سے دھوکہ کیا، ملتان میں کوئی ایک میگا پروجیکٹ نہ بنا سکے، تمام اداروں میں لوٹ مار اور کرپشن عروج پر، پی ٹی آئی نے تمام ادارے متنازعہ بنا دیئے۔ پی ٹی آئی حکومت ناکام ہوچکی، مہنگائی اور کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، مہنگائی اور کرپشن اسی طرح مسلط رہی تو تمام اپوزیشن جماعتیں عید کے بعد موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف تحریک چلائیں گی۔ آئی ایم ایف کے ملازم کو گورنر سٹیٹ بینک مقرر کرکے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنانا چاہتی ہے، کشکول کو توڑنے والے کشکول اٹھائے پھر رہے ہیں۔ کہتے تھے کہ نہ قرضہ لیں گے، نہ بھیک مانگیں گے، نہ امداد لیں گے۔ اگر ایسی نوبت آئی تو خودکشی کو ترجیح دیں گے مگر پھر دھوکہ دیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے اور غیر ملکی قرضے لے کر بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا، وزیراعظم عمران خان کی سوچ ملک کو دیوالیہ کرنے کی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اپنی حکومت میں ناجائز اور جھوٹے کیس کسی بھی فرد یا جماعت پر نہیں بنائے۔ نواز شریف کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہے، میاں نواز شریف اور اس کی فیملی پر کیس سیاسی بنیاد پر بنائے گئے ہیں، ان شاء اللہ مسلم لیگ (ن) متحد اور مضبوط ہے۔ آنے والا دور (ن) لیگ کا ہوگا۔ عمران خان جن کو چور، ڈاکو، لٹیرا اور جس کی شکل ان کو پسند نہیں تھی، ان کو کابینہ میں اہم وزارتیں دے دی اور اب مدینہ کی ریاست کا نام دے کر جھوٹ بول رہا ہے۔ لیگی رہنمائوں نے مزید کہا کہ پرائم منسٹر ہائوس میں یونیورسٹی بنائی جا رہی تھی؟، گورنر ہائوس کو توڑا جا رہا تھا؟، نصاب تعلیم ایک پورے ملک میں رائج کر رہے تھے؟، پوری قوم اب اِن کے جھوٹے وعدے کھوکھلے نعرے، مدینہ کی ریاست پر سیاست کرنے والوں کا چہرہ دیکھ چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 792635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش