0
Thursday 16 Jun 2011 19:48

ایبٹ آباد آپریشن کے بعد سے پاک فوج کی اعلٰی قیادت شدید دباؤ کا شکار ہے

ایبٹ آباد آپریشن کے بعد سے پاک فوج کی اعلٰی قیادت شدید دباؤ کا شکار ہے
کراچی:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن اور اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی فوج کی اعلٰی اور جونیر قیادت کی جانب سے شدید دباؤ کا شکار ہیں، معروف امریکی اخبارات نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ نے اپنے رپورٹس میں دعوی کیا ہے کہ پاک فوج میں امریکہ مخالف جذبات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اخبار نے ایک امریکی حکومتی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ جنرل کیانی کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور پاک فوج کے کور کمانڈرز میں امریکا مخالف جذبات عروج پر ہیں۔ کور کمانڈرز کا مطالبہ ہے کہ امریکا کے ساتھ سخت رویہ اپنایا جائے، اگرچہ تعلقات ختم ہی کیوں نہ ہو جائیں۔ 
نیویارک ٹائمز کے مطابق گذشتہ دنوں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کے دوران جنرل کیانی کو فوجی افسران کے تندو تیز سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک آفسر نے جنرل کیانی کی امریکا تعاون پالیسی چیلنج کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر امریکا کو پاکستان پر اعتماد نہیں تو پاکستان اس پر کیسے اعتماد کر سکتا ہے جس پر جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ ہاں نہیں کر سکتا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ جنرل کیانی فوجی افسران اور جوانوں کو مطمئن کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے گذشتہ چھ ہفتوں میں ایک درجن سے زائد گیریژنز، فوجی میسوں اور دیگر اداروں کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ پاک فوج ڈرون حملوں پر سخت برہم ہے اور آرمی چیف سے فیصلہ کن اقدام کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ روز پاکستان سے پانچ سی آئی اے ایجنٹس کی گرفتاری اسی دباؤ کا نتیجہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 79264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش