0
Tuesday 7 May 2019 10:25

پاکستان کی بقاء کیلئے ہر میدان میں سب سے آگے ہوں گے،تحریک لبیک

پاکستان کی بقاء کیلئے ہر میدان میں سب سے آگے ہوں گے،تحریک لبیک
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے زیراہتمام عظیم الشان استقبال رمضان سیمینار لاہور پریس کلب کے نثار عثمانی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پیر قاضی محمد محمود اعوان اور صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی نے کی۔ سیمینار میں مہمان خصوصی سندھ پارلیمانی لیڈر مفتی قاسم فخری تھے۔ سیمینار میں علامہ فاروق الحسن قادری، علامہ غلام عباس فیضی، مولانا جمیل شرقپوری، مولانا فاروق قادری، مولانا رمضان قادری، پیر عبدالرزاق، مولانا نصر اللہ چشتی، محمد سلیم انجینئر، احسان علی عارف ایڈووکیٹ، محمد لطیف سراء، پیر زبیر احمد قصوری، حافظ علی مرتضی، محمد علی رضوی، محمد اکرم ناہرہ و دیگر مرکزی و صوبائی قیادت سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔
 
مرکزی قائم مقام امیر پیر قاضی محمد محمود اعوان نے استقبال رمضان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ سیمینار عوام کی اصلاح کا ذریعہ ہے اور ماہ رمضان کی برکت کو حاصل کرنے کیلئے تیاری ہے۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کو رمضان المبارک میں اپنے عطیات ان مدارس و دینے چاہیں جو دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے بھر پور انداز میں کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہمیشہ جب بھی اسلام یا پاکستا ن کیخلاف کوئی سازش سامنے آئی تو سب سے پہلے امیر المجاہدین خادم حسین رضوی میدان میں کھڑے نظر آئے، ان شاءاللہ ہم ہر میدان مین اسلام و پاکستان کی بقاء کیلئے صف اول میں کھڑے ہیں۔ مرکزی ناظم نشرو اشاعت پیر اعجاز اشرفی نے کہا استقبال رمضان سیمینار میں ہمارا یہ اعلان ہے کہ ہم اسلامیان پاکستان کے غریب و مستحق افراد کیلئے لبیک افطار دستر خوان کا اہتمام کریں گے۔ انہوں نے کہا میڈیا ہمارے ساتھ مساوی سلوک کرے اور ہماری امانت اور پیغام کو مثبت انداز میں آ گے پہنچائے۔
خبر کا کوڈ : 792688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش