QR CodeQR Code

مردان، بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

7 May 2019 12:21

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 60 سالہ نور محمد، انکی اہلیہ اور 2 نواسے شامل ہیں۔ مکان کے ملبے سے لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے قدرت آباد میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں ملبے تلے دب کر چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 60 سالہ نور محمد، ان کی اہلیہ اور دو نواسے شامل ہیں۔ مکان کے ملبے سے لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 792713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792713/مردان-بوسیدہ-مکان-کی-چھت-گرنے-سے-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org