QR CodeQR Code

پشاور، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

7 May 2019 12:26

واقعہ دلزاک روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے 3 افراد کو ابدی نیند سلا دیا، جبکہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ دلزاک روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے 3 افراد کو ابدی نیند سلا دیا، جبکہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، زخمیوں میں راہ گیر بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی ککیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 792714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792714/پشاور-دیرینہ-دشمنی-پر-فائرنگ-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org