0
Tuesday 7 May 2019 17:39

کشمیری ووٹ ڈالنے کی عادت ڈالیں، ستیہ پال ملک

کشمیری ووٹ ڈالنے کی عادت ڈالیں، ستیہ پال ملک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے، حکومت بنانے اور بدلنے کی عادت ڈالنی چاہیئے۔ گورنر نے پیر کی صبح دربار مو دفاتر کھلنے کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران پارلیمانی انتخابات میں لوگوں کی عدم دلچسپی سے متعلق کہا کہ میں اپیل کروں گا کہ سیاسی جماعتوں کو کہ لوگوں تک پہنچیں، لوگوں کو یہ سمجھائیں کہ آخر میں ووٹ ہی آپ کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ انہوں نے انتخابات کے دوران پیش آنیوالے پتھراؤ اور دیگر تشدد کے واقعات پر کہا کہ اس کے باوجود لوگ ووٹ دینے نکل رہے ہیں، ووٹ پڑ رہے ہیں۔

ستیہ پال ملک نے کہا کہ کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانا ان کے حد اختیار میں نہیں ہے، اس حوالے سے کوئی فیصلہ الیکشن کمیشن طے کرے گا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ گورنر انتظامیہ ریاست میں فوری اسمبلی انتخابات کے حق میں نہیں ہے، گورنر کا جواب تھا کہ اول تو گورنمنٹ کی رپورٹ خفیہ ہوتی ہے، اس لئے میں اس پر بحث نہیں کروں گا، دوسرا انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ تو الیکشن کمیشن کو لینا ہے، جب وہ چاہیں گے تو کریں گے۔ گورنر نے کہا کہ انہوں نے گذشتہ سات ماہ کے دوران اتنا کام کیا جتنوں برسوں میں نہیں ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 792718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش