QR CodeQR Code

تلاوت قرآن اور نمازوں کی پابندی میں دو جہاں کی کامیابی اور کامرانی کا راز مضمر ہے، مولانا ہمدانی

7 May 2019 17:09

جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر ڈاکٹر شاہ فیصل نے عوام بالخصوص مسلم امہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ کرے یہ مہینہ امن اور خوشحالی کا پیغام لیکر آئے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے عالم اسلام خصوصاً کشمیر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپیل کی کہ تلاوت قرآن اور نمازوں کی پابندی کو ہر صورت میں یقین بنائیں۔ اسی میں دو جہاں کی کامیابی اور کامرانی کا راز مضمر ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر ڈاکٹر شاہ فیصل نے عوام بالخصوص مسلم امہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ کرے یہ مہینہ امن اور خوشحالی کا پیغام لیکر آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں یتیموں، بیواؤں اور مساکین کو بھی یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان تمام فرقوں کی عقیدے کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 792721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792721/تلاوت-قرا-ن-اور-نمازوں-کی-پابندی-میں-دو-جہاں-کامیابی-کامرانی-کا-راز-مضمر-ہے-مولانا-ہمدانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org