0
Tuesday 7 May 2019 17:09

تلاوت قرآن اور نمازوں کی پابندی میں دو جہاں کی کامیابی اور کامرانی کا راز مضمر ہے، مولانا ہمدانی

تلاوت قرآن اور نمازوں کی پابندی میں دو جہاں کی کامیابی اور کامرانی کا راز مضمر ہے، مولانا ہمدانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے عالم اسلام خصوصاً کشمیر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپیل کی کہ تلاوت قرآن اور نمازوں کی پابندی کو ہر صورت میں یقین بنائیں۔ اسی میں دو جہاں کی کامیابی اور کامرانی کا راز مضمر ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر ڈاکٹر شاہ فیصل نے عوام بالخصوص مسلم امہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ کرے یہ مہینہ امن اور خوشحالی کا پیغام لیکر آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں یتیموں، بیواؤں اور مساکین کو بھی یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان تمام فرقوں کی عقیدے کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 792721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش