0
Tuesday 7 May 2019 14:14

توہین عدالت کیس میں (ن) لیگی رہنماؤں کی نااہلی کیخلاف اپیل مسترد

توہین عدالت کیس میں (ن) لیگی رہنماؤں کی نااہلی کیخلاف اپیل مسترد
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں (ن) لیگی رہنماؤں کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ میں نون لیگ کے دو رہنماؤں شیخ وسیم اختر اور احمد لطیف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اختر اور قصور کے مقامی لیگی رہنما احمد لطیف کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔ دونوں لیگی رہنما عدالت میں معافی مانگتے رہے لیکن عدالت نے دونوں رہنماؤں کی غیر مشروط معافی مسترد کرتے ہوئے ایک ماہ قید اور نااہلی کی سزا برقرار رکھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہائی کورٹ نے غیرمشروط معافی مانگنے پر سزا 6 ماہ سے کم کرکے ایک ماہ کردی تھی اور دونوں رہنما اپنی ایک ماہ قید کی سزا پوری کرچکے ہیں، ہم نہیں سمجھتے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں ہماری مداخلت کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی جماعت کے لیڈر کی نااہلی پر عدلیہ اور ججز کے خلاف نعرے لگائے گئے، یہ وطیرہ بن گیا ہے پہلے گالیاں دو پھر معافی مانگ لو، کیوں نہ دونوں کی سزائیں بڑھا دیں، دونوں رہنما ان پڑھ نہیں، بڑی ذمہ دار شخصیات تھیں، اس کے باوجود ججز اور عدلیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہل قرار دیئے جانے پر قصور میں مسلم لیگ نون نے ریلی نکالی تھی جس میں اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار اور عدلیہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 792757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش