0
Tuesday 7 May 2019 14:27

تازه جھڑپوں کے دوران فلسطینی شہداء کی تعداد 31 ہو گئی

تازه جھڑپوں کے دوران فلسطینی شہداء کی تعداد 31 ہو گئی
اسلام ٹائمز - جمعے کے روز غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی طرف سے غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کے ایک پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے بعد سے تاحال اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے غاصب اسرائیلی جنگی جہازوں کے غزہ پر فضائی حملوں کے جواب میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیل پر 650 سے زائد راکٹ برسائے ہیں جن کے نتیجے میں 4 غاصب صیہونی آبادکار ہلاک اور 41 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف صیہونی میڈیا کے مطابق غاصب اسرائیلی افواج کے سربراہ "آویو کوخاوی" نے کہا ہے کہ سیز فائر ہو جانے کی صورت میں بھی اگر ضرورت پیش آئی تو ہم غزہ کی پٹی پر اپنے حملات جاری رکھیں گے۔


 
خبر کا کوڈ : 792763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش