0
Tuesday 7 May 2019 21:30

فردوس باجی جیسے سیاسی بیمار اور مہاجرین شریف برادران کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

فردوس باجی جیسے سیاسی بیمار اور مہاجرین شریف برادران کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے بارے میں بات کرنا فردوس باجی کی مجبوری ہے، وزیراعظم نااہل اور حکومت نالائق ہے، اس لیے کارکردگی پر تو آپ کا بیان آ نہیں سکتا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جعلی گیس بل اور وزارت پیٹرولیم میں ڈاکے کا جواب نہیں آیا۔ لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ فردوس باجی سمیت سارے سیاسی بیمار اور مہاجرین نواز شریف اور شہباز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فردوس باجی شوکت عزیز، آصف زرداری اور عمران نیازی میں سے کون اچھا باس تھا اور ہے؟ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ فردوس باجی سرکاری بسوں، دوائیوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے، جعلی گیس بل اور وزارت پٹرولیم کا جواب نہیں آیا۔؟ واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر سے بیمار نہ ہوں۔
خبر کا کوڈ : 792784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش