QR CodeQR Code

پشاور کے بی آر ٹی منصوبے میں ایک اور محنت کش کا خون شامل ہوگیا

7 May 2019 18:14

پولیس کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ اور چارسدہ روڈ کے وسط میں سائیکل ٹریک پر لوہے کے گاڈر منتقلی کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جسکی شناخت منیر حسین کے نام سے ہوئی ہے جو جہلم کا رہائشی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) منصوبے پر کام کرنے کے دوران مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں زیر تعمیر بی آر ٹی منصوبہ جیسے جیسے تاخیر کا شکار ہو رہا ہے اس کی لاگت میں اضافے کے ساتھ ساتھ جانی نقصانات بھی بڑھ رہا ہے۔ گذشتہ دنوں بسوں کی ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران ٹکر سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے حادثے کے بعد آج ایک مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ اور چارسدہ روڈ کے وسط میں سائیکل ٹریک پر لوہے کے گاڈر منتقلی کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت منیر حسین کے نام سے ہوئی ہے جو جہلم کا رہائشی ہے۔ واقعے پر بی آر ٹی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدور منصوبے کی کمپنی کے ٹھیکدار کے ساتھ کام کرتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 792825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792825/پشاور-کے-بی-ا-ر-ٹی-منصوبے-میں-ایک-اور-محنت-کش-کا-خون-شامل-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org