0
Tuesday 7 May 2019 18:22

کے پی کے، خواتین کی چار اور ایک غیر مسلم نشست کیلئے انتخابی پروگرام جاری

کے پی کے، خواتین کی چار اور ایک غیر مسلم نشست کیلئے انتخابی پروگرام جاری
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے خواتین کی چار اور ایک غیر مسلم کیلئے انتخابی پروگرام جاری کردیا۔ سیاسی جماعتیں امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں 11 مئی تک متعلق ریٹرننگ آفیسرز کو جمع کرا سکتی ہیں۔ خیبر پختونخوا کی 16 نشستوں پر انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے خواتین کی چار اور ایک غیر مسلم کیلئے انتخابی پروگرام جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق تمام امیدوار 9 تا 11 مئی تک کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرز موصول کریں گے۔ چار خواتین اور ایک غیر مسلم کی نشست کیلئے ریٹرننگ افسر صوبائی الیکشن کمشنر پیر مقبول احمد کو مقرر کیا گیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں 11 مئی تک اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں ریٹرننگ افسر کو جمع کرا سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی کہ مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا تعلق انتخابی حلقے کا بطور ووٹر ہونا لازم ہے۔ مخصوص نشست پر امیدوار کا تعلق انتخابی حلقے سے نہ ہونے کی صورت میں نامزدگی فارم مسترد کردیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 792826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش