0
Tuesday 7 May 2019 20:16

اسلامی تعلیمات کا جوہر انسانیت سے محبت ہے، حسین محی الدین

اسلامی تعلیمات کا جوہر انسانیت سے محبت ہے، حسین محی الدین
اسلام ٹائمز۔ صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہا اسلامی تعلیمات کا جوہر انسانیت سے محبت ہے، مسلمان کے اوصاف اعتدال، نرمی، صبر و تحمل اور استقامت ہیں، روزہ روحانی، جسمانی بیماریوں کے خاتمے کا نسخہ کیمیا ہے، روزہ کی عبادت عاجزی، انکساری اور صبر و تحمل کا امتحان ہے روزہ بھوک پیاس کا نام نہیں، گناہوں سے بچنے کا نام ہے۔ وہ لاہور میں عہدیداروں، کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنا، بھوکوں کو کھانا کھلانا، حاجت مندوں کی حاجت روائی کرنا افضل عبادات میں سے ہے، حدیث نبوی ﷺ ہے کہ جو شخص کسی مسلمان کی کوئی دنیاوی تکلیف دور کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کے دن کی مشکلات میں سے کوئی مشکل حل کرے گا اور جو شخص دنیا میں کسی تنگ دست کیلئے آسانی پیدا کرے گا، اللہ تعالیٰ آخرت میں اس کیلئے آسانی پیدا فرمائے گا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ اسلام محبت اور عدم تشدد کا دین ہے۔ تمام اقوام اور معاشروں کو امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادر ی نے کہا کہ رمضان المبارک کے محدود ایام میں زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن پاک کی جائے اور عربی عبارت کو سمجھنے کی کوشش کی جائے ترجمے کیساتھ تلاوت قرآن پاک سے باطنی سکون کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے نظامت دعوت و تربیت اور علماء کونسل کو ملک گیر دروس قرآن کا اہتمام کرنے پر جملہ سکالرز اور منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے عامۃ الناس کو آگاہ کرنا بہترین خدمت اور عبادت ہے۔
خبر کا کوڈ : 792852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش