0
Tuesday 7 May 2019 21:15

پشاور، ماہ رمضان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل

پشاور، ماہ رمضان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں امن وامان کے صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا۔ شہر بھر کے حساس مقامات پر 4 بکتر بند گاڑیاں، 30 پولیس موبائل ٹیمیں اور 30 سپیشل رائیڈرز سکواڈز ہمہ وقت گشت کریں گے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق ماہ صیام میں پشاور پولیس کے 3 ہزار کے قریب پولیس اہلکار مساجد، گنجان آباد بازاروں اور دیگر حساس مقامات پر سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ خصوصی ترتیب دیئے گئے پلان کے مطابق سحر و افطار کے اوقات میں 20 سپیشل موبائیل سکواڈز بھی گشت کرینگے، نماز تراویح کیلئے 763 مساجد کی سکیورٹی الرٹ کرتے ہوئے 1813 پولیس افسران و اہلکار تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ خصوصی پلان کے مطابق شہر کے مختلف بازاروں میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا، اسی طرح بازاروں میں خریداروں اور تاجروں کی حفاظت کے پیش نظر شہر میں پیدل گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز یونٹ کے اہلکار بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہر میں مختلف مقامات پر سناپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 792861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش